آج تم بغیر دوا کے سوتے ہو، بغیر درد کے جاگتے ہو، قضائے حاجت کے لیے خود جا سکتے ہو، چل سکتے ہو، دیکھ سکتے ہو، سن سکتے ہو — تو تم پر اللہ کا کتنا بڑا کرم ہے! اللہ کا شکر ادا کرو کہ اُس نے تمہیں کسی کا محتاج نہیں بنایا۔ تم اپنے قدموں پر چل سکتے ہو، اپنے ہاتھوں سے کھا سکتے ہو۔ اللہ کے فضل و کرم سے تم دنیا کے بادشاہوں جیسے ہو۔ ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کرو، کیونکہ شکر گزار بندے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب بندے ہوتے ہیں۔